میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نسیم نے لنکن بولرز کو رْلا دیا، اننگز کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

نسیم نے لنکن بولرز کو رْلا دیا، اننگز کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کاتیسرا دن پاکستان کے حق میں رہا جس میں ناصرف مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ناقابلِ شکست ڈبل سنچری کی بلکہ ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے جس طرح کا دفاع کیا، وہ قابلِ تحسین تھا۔ جس وقت نسیم کریز پر آئے اس وقت سعود شکیل بیٹنگ کررہے تھے، اور پاکستان کے 346 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ تھے، اور جب نسیم نے اپنی وکٹ گنوائی، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 440 تھا، گو کہ اس میں فاسٹ بولر نے صرف 7 رنز ہی جوڑے لیکن ان کا وکٹ بچائے رکھنا پاکستانی ٹیم کے حق میں بہتر ہوا۔ ماجرا یہ ہوا کہ سری لنکن بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود نسیم شاہ نے وکٹ نہ گنوائی، ان کی اسی شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہو گئے اور ان کے حق میں تبصرے کیے اور میمز بھی بنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں