میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اب کسی یورپی کلب میں نہیں جاؤں گا، رونالڈو

اب کسی یورپی کلب میں نہیں جاؤں گا، رونالڈو

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

رواں برس جنوری میں سعودی کلب النصر کو پرتعیش ڈیل کے تحت جوائن کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے کہا ہے کہ ان کا اب کسی یورپی کلب میں کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ سعودی لیگ امریکا کی میجر لیگ سے بہتر ہے، خیال رہے کہ ان کے حریف لیونل میسی نے حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کیا ہے۔ رونالڈو نے کہا کہ انہوں نے دنیائے فٹبال کے ٹاپ فٹبالرز کے لیے سعودی لیگ میں شمولیت کا راستہ ہموار کیا ہے۔ پرتگالی اسٹار نے کہا کہ متعدد یورپی لیگز زوال کا شکار ہیں، میں 100 فیصد پرامید ہوں کہ اب میں کسی یورپی کلب میں نہیں جاؤں گا، میں 38 سال کا ہوچکا ہوں، یورپی فٹبال نے اپنی بہت سی خصوصیات بھی کھودی ہیں، صرف انگلش پریمیئر لیگ ہے جو درست سمت گامزن ہے اور دیگر لیگز سے بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپانوی لیگ نے اپنا معیار کھو دیا ہے، جرمن لیگ بھی اپنی بہت سی خصوصیات کھوچکی ہے اور امریکی لیگ سے بہتر تو سعودی لیگ ہے، اب تمام بڑے کھلاڑی یہاں آ رہے ہیں، ایک سال میں مزید کھلاڑی آئیں گے۔ یاد رہے کہ رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرنا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے ایسی افواہیں تھیں کہ رونالڈو نے سعودی کلب کو چھوڑ کر دوبارہ اپنے پرانے کلب رئیل میڈرڈ کو جوائن کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں