میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات، ڈی جی آفس ایس بی سی اے سر پرستی میں مصروف

ایف بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات، ڈی جی آفس ایس بی سی اے سر پرستی میں مصروف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: آصف سعود)فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کی سر پرستی ایس بی سی اے کا ڈائریکٹر جنرل آفس کرنے لگا۔ ڈائریکٹر ضلع وسطی زرغام حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان قائم خانی بلڈر مافیا کے سہولت کار بن گئے ۔علاقہ مکینوں کی نشاندہی کے باوجود ڈائریکٹر زرغام حیدر کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جانے لگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ دیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم چلانے والی مافیا کو بھاری بھتہ دے کر غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا نے رہائشی پلاٹوں پر فلیٹ اور پورشن کے علاوہ دکانیں بھی بنانا شروع کردی ہیں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ جنھوں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے اخبارات اور میڈیا پر غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم کیا تھا لیکن یاسین شر بلوچ خود ہی پٹہ سسٹم مافیا کا حصہ بن گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی ڈی جی ایس بی سی اے کے دفتر سے کی جارہی ہے جبکہ ضلع وسطی میں تعینات ڈائریکٹرز رغام حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان قائم خانی غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے پلاٹ نمبر R-198/15 کے رہائشی پلاٹ پر بلڈر نے دومنزلہ فلیٹ اور نیچے دکانیں تعمیر کرنا شروع کردی ہیں۔اسی طرح فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے پلاٹ نمبر R-995/15 پرفلیٹ طرز کی تعمیرات اور غیرقانونی دکانیں بنائی جارہی ہیں۔فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے رہائشی پلاٹ نمبر R-704/15 پربلڈر کی جانب سے فلیٹ طرز کی تعمیرات غیر قانونی دکانیں اور میز نائن فلور تعمیر کیا جارہا ہے اسی طرح فیڈرل بی ایریا بلاک 15کے رہائشی پلاٹ نمبر 1390/15 پر فلیٹ طرز کی تعمیرات دکانیں اور میز نائن فلور تعمیر کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہفیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کھلے عام مین روڈ اور اس کے ساتھ کی گلیوں میں ہورہی ہے۔اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس کی جانب سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر ضلع وسطی زر غام حیدر کی توجہ بار بار غیر قانونی تعمیرات کی جانب مبذول کرائی ہیں لیکن انہوں نے بھی پٹہ سسٹم مافیا سے اپنا حصہ وصول کر کے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیںزرغام حیدر جو ایک اچھی شہرت کے حامل افسر تھے ان کو بھی ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا نے اپنے رنگ میں رنگ لیا ہے ۔فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات نے علاقے کا انفرااسٹریکچر بری طرح تباہ کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈر مافیا نے مذکورہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف احتجاج کرنے والی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں کو بھی بھاری رشوت دے کر ان کے منہ بند کرادیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور ان کی ٹیم بھی غیر قانونی تعمیرات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں