سر کاؤس جی انسٹیٹیوٹ میں لاپروائی، 3دن میں 3مریض چل بسے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سر کاؤس جی انسٹیٹیوٹ آف سائکاٹری، انتظامی لاپروائی، تین دن میں تین مریض چل بسے، وارڈ 5 اور 11 میں داخل صائم، راشد اور احسان کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا، مریض ضعیف العمر تھے اور دل سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، کوئی انتظامی لاپروائی نہیں ہوئی، ایم ایس، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نفسیاتی مریضوں کیلئے قائم سر کاؤسجی انسٹیٹیوٹ آف سائکاٹری میں تین دن کے اندر تین مریض چل بسے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق وارڈ نمبر 5 اور 11 میں داخل صائم، راشد اور احسان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق تینوں مریض کافی عرصے سے مذکورہ انسٹیٹیوٹ زیراعلاج تھے، ذرائع کے مطابق انتظامی لاپروائی کے باعث مریضوں کے موت واقع ہوئی ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے، مذکورہ مریضوں کو دل سمیت دیگر بیماریاں لاحق تھیں اور وہ ضعیف العمر تھے، انہوں نے کہا فزیشن سمیت دیگر اسٹاف 24 گھنٹے ہسپتال میں موجود ہوتا ہے۔