وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کااجلا س آج طلب کرلیا،آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی،مریم اورنگزیب
شیئر کریں
اسلام آباد (این این آئی) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آپس میں ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ، تینوں رہنمائوں نے آئندہ کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آپس میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ تینوں رہنمائوں نے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا اور پنجاب و مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا، تینوں رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ہے۔ تینوں رہنمائوں نے آئندہ کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔علاوہ ازیںضمنی انتخابات میں شکست، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج (منگل) طلب کر لیا،لاہور میںہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین سے موجودہ صورتحال میں اہم امور پر مشاورت ہوگی۔