سندھ میں ایک اور مون سون سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی
شیئر کریں
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہیکہ 22جولائی کو ایک اورمون سون سلسلہ بھارت راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوکربالائی سندھ پراثراندازہوسکتا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون مکمل طورپرفعال ہے،24جولائی کو کراچی سمیت زیریں سندھ کے کچھ اضلاع میں اس کے اثرات بارش کی شکل میں نمودارہوسکتے ہیں،اس حوالے سے مذید بہترپیش گوئی آنے والے دنوں میں ممکن ہوگی۔محکمہ موسمیات کے کے مطابق پیر کی صبح کہیں موسم جزوی اور مکمل ابرآلود رہا جبکہ کہیں تیزدھوپ نکلی تاہم دن گیارہ بجے کے وقت شہر کے مختلف علاقوں بہادرآباد،پی آئی بی کالونی،پی ای سی ایچ ایس،قائدآباد،نیوکراچی،سرجانی ٹاون،ماڈل کالونی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت ہلکی اوردرمیانی بارش ہوئی۔شہر میں دوروز کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68ملی میٹرریکارڈ ہوئی،ابرآلودموسم کی وجہ سے شہرکیدرجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جناح ٹرمینل پر3.4 ملی میٹر،اولڈ ائیرپورٹ 2.6ملی میٹر،مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر،گلشن حدید اورقائدآباد میں 1ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔بارش کا سسٹم کراچی کے جنوب مغرب میں شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں میں ہے،سسٹم کے مرکزمیں زیادہ سے زیادہ ہوا 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،سسٹم مغرب کی طرف عمان کے ساحل کی جانب بڑھے گا۔بلوچستان کے مختلف اضلاع لسبیلہ، اتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی،تربت، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تیز بارشوں کے سبب پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، آواران اور کیچ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر سیلاب آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ سے پارہ 31.7ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 79فیصد رہا۔ منگل کے روز شہر میں بونداباندی اورہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔