میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قربانی کا جانور لینے والوں کیلئے ویکسین لازمی، سندھ میں نئی پابندیاں

قربانی کا جانور لینے والوں کیلئے ویکسین لازمی، سندھ میں نئی پابندیاں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے این سی او سی کے فیصلوں پر محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا جو 25 جولائی تک نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید پر ضلعی اور ڈویڑنل انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے گی، مویشی منڈیوں میں جانیوالوں کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔مویشی منڈیوں میں جانیوالوں کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔ شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت کے مطابق صوبے میں بھارتی اور برطانوی کورونا اقسام کے مزید 21 مریض سامنے آ گئے ہیں۔ کوویکس کے تحت برطانیہ میں تیار کردہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ این سی او سی نے عید کی چھٹیوں میں صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی نے ویکسین کی دوسری ڈوز کے وقفہ میں کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگائی جا سکے گی جبکہ سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراکیں 28 دن کے بعد لگ سکیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں