مشی خان کی چار بچوں کی ماں کے قاتل کوعبرتناک سزا دینے کا مطالبہ
شیئر کریں
اداکارہ مشی خان نے حیدرآباد میں قتل ہونے والی چار بچوں کی ماں کو انصاف دلوانے کے لیے ا?واز اٹھائی ہے اور خاتون کے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز حیدرآباد کے رہائشی شخص عمر میمن کو اس کی بیوی قرةالعین عرف عینی پرمبینہ تشدد کرنے اور جان سے مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، قر?العین چار بچوں کی ماں تھی۔مقتولہ قرة العین کے شوہر کی گرفتاری کے بعد”جسٹس فار قرةالعین” کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے اور لوگ قرةالعین کے لیے انصاف کا تقاضہ کررہے ہیں۔ اداکارہ مشی خان نے بھی مقتولہ کوانصاف دلوانے اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مشی خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا پاکستان میں ایک اور دل دہلادینے والا واقعہ پیش ا?یا ہے۔ قر?العین نامی خاتون کو ان کے شوہر نے پہلے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے جان سے ماردیا۔ ان کے چار بچے ہیں اور یہ واقعہ بچوں کے سامنے ہی ہوا ہوگا۔