میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان عباسی گرفتار ، نیب ہیڈکوارٹر منتقل

ایل این جی اسکینڈل، شاہد خاقان عباسی گرفتار ، نیب ہیڈکوارٹر منتقل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کرلیا،شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ایل این جی مبینہ کرپشن سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنمائوں احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نیب کے اہلکاروںنے رینجرز اور پنجاب پولیس کے ہمراہ ان کی گاڑی کو روکا ۔ اس موقع پرانہیں گرفتار ی کیلئے گاڑی سے نیچے آنے کیلئے کہا گیا تاہم شاہد خاقان عباسی نے وارنٹ گرفتاری دکھانے تک گاڑی سے نیچے اترنے اور گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ۔ بعد ازاں انہیں وارنٹ گرفتاری کی کاپی دکھائی گئی ،شاہد خاقان عباسی اصل تصدیق شدہ وارنٹ گرفتاری دکھانے کیلئے بضد رہے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے گرفتاری دیدی ۔ نیب کے اہلکار شاہد خاقان عباسی کو وہیں سے نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر لے گئے جہاںڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا ۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آج جمعہ کے روز راہداری ریمانڈ کے بعد راولپنڈی لے جایا جائے گا ۔ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو8مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے جس میںسے وہ 5نوٹسز پر تفتیش کے لیے پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی حیثیت سے 18 ؍ جولائی کو تفتیشی افسر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کی تھی ۔شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما پارٹی صدر محمد شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کیلئے اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے تاہم نیب نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں