میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راحیل شریف فوجی اتحاد کے سربراہ نہیں بنے، مشیرخارجہ سرتاج عزیز

راحیل شریف فوجی اتحاد کے سربراہ نہیں بنے، مشیرخارجہ سرتاج عزیز

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ابھی تک اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی اور ناہی سابق آرمی چیف راحیل شریف اس فوج کے سربراہ بنے ہیں۔سینیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد پر مشیرخارجہ نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ اسلامی اتحادی فوج کا قیام تاحال عمل میں نہیں آیا، وہاں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ ہورہی ہے ، سابق آرمی چیف راحیل شریف بھی تاحال اتحادی فوج کے سربراہ نہیں بنے، ٹی او آرز پر مشاورت کرنے والے وزرا دفاع کا اجلاس نہیں ہوا، اسی لئے عسکری اتحاد کے ٹی او آرز طے نہیں ہوئے، جبکہ سابق آرمی چیف اسی پالیسی پر عمل کریں گے، جو پاکستان کی پارلیمنٹ بنائیگی۔ مشیرخارجہ کے بیان پر چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سعودی اتحاد کے ٹی او آرز تک نہیں بنے اور فوج تیار ہوگئی آپ نے تو اس فوجی اتحاد کا سربراہ بھی مقرر کر دیا ہے، آپ کے سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کی سربراہی کے لیے بھی چلے گئے، وہ وہاں کیا کر رہے ہیں، ریٹائرڈ فوجی کرنل اور بریگیڈیئر رینک کے افسران وہاں جا رہے ہیںٗ امریکی سینیٹرز پاکستان آتے ہیں اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کرکے چلے جاتے ہیں، انہوں نے کبھی منتخب نمائندوں سے ملاقات نہیں کی۔رضاربانی نے مشیر خارجہ سے استفسار کیا کہ اگر ٹی او آرز پاکستان کی مرضی کے مطابق نہ بنے تو حکومت کیا کریگی ٗ اگر اتحادی فوج کا قیام عمل میں آگیا اور اس نے مشرق وسطیٰ کے کسی ملک کے خلاف کارروائی کی تو آپ کیا کریں گے، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا اثر نہیں پڑیگا، پاکستان پیپلز پارٹی کے (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ سے 10 ماہ قبل فوجی کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ذریعے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ راحیل شریف کا 10 ماہ قبل توسیع نہ لینے کے اعلان کا مقصد کیا تھا جبکہ کسی نے انہیں مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش بھی نہیں کی تھی تو انہوں نے یہ اعلان کیوں کیا؟فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کیا راحیل شریف سعودی عرب کو پیغام دینا چاہتا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دستیاب ہیں؟پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ فرقہ وارانہ فساد نہیں ہونے دیں گے انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کو تباہ کر دیا ہے امریکہ نے ہمیں کیا دیا ہے امریکی جنگ پورے ملک میں پھیلی جان مکین نے بھی کہاکہ حقانی گروپ کی حمایت چھوڑ دیں افغانستان میں بھی جا کر کہا ٗ سعودی عرب میں ہمارے سپہ سالار کو خصوصی اجازت دی گئی پیسے کیلئے پاکستان کو دبائو پر لگارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں