میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کے سمندر وائرسوں سے بھر رہے ہیں؟ سائنس دانوں کا انکشاف

دنیا کے سمندر وائرسوں سے بھر رہے ہیں؟ سائنس دانوں کا انکشاف

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5فی صد سے کم ہوتا ہے،رپورٹ

امریکا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے سمندر جائنٹ وائرسز (جائرسز) سے بھر رہے ہیں۔

زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5 فی صد سے کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا برہنہ آنکھ سے دیکھا جانا ممکن نہیں۔ اس کے برعکس محققین کا کہنا ہے کہ جائنٹ وائرسز ان وائرسز سے پانچ گنا بڑے ہوتے ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ تمام 230 وائرسز پہلے سائنس کے علم میں نہیں تھے۔ مزید بر آں ان کے انسانی صحت پر اثرات بھی واضح نہیں ہیں۔ عموما جائنٹ وائرسز دنیا بھر کے سمندروں میں الگئی اور ایموبا جیسی چھوٹی حیاتیات پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ زمین پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جائنٹ وائرسز کے پورے ماحول پر اثرات مرتب ہوں لیکن اہم چیز اس کے سمندری ماحول پر مرتب اثرات کو سامنے لانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں