تازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگولہ ہو گئے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جون ۲۰۲۵
شیئر کریں
ایران کے جابر حکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،بیان
ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایران کے جابرحکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


