میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برداری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے،وزیراعظم

عالمی برداری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسرائیل نے ایران کیخلا ف کھلی جارحیت کی، سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں،شہباز شریف

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،کابینہ اجلاس میں گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، عالمی برداری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ایرانی صدر کے ساتھ پاکستانی عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا، پاکستان خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے، عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ غزہ کی صورتحال بھی انتہائی افسوسناک ہے، اسرائیلی جارحیت میں 50 ہزار فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، فلسطینی علاقوں میں ظلم کا بازار گرم ہے، نائب وزیراعظم ترکیہ میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں