میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحفظات دور کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی لندن طلب

تحفظات دور کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی لندن طلب

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کے لیے انہیں لندن بلوا لیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے تحفظات دور کرنے کے لیے لندن میں ملاقات کی دعوت دی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق نواز شریف کی طرف سے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے نواز شریف نے رابطہ کیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں ن لیگ کی جنرل کونسل میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوئے تھے۔ دوسری طرف گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں