میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی مدعیت میں 3 مقدمات درج

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی مدعیت میں 3 مقدمات درج

جرات ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

یونان کشتی حادثے کے 3 مقدمات تھانہ گجرات درج کئے گئے،3 مقدمات بچنے والوں کے بیانات کی روشنی میں درج کئے گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کشتی حادثے کے 3 مقدمات اپنی مدعیت میں درج کیے ہیں جبکہ ایک مقدمہ حادثے میں زندہ بچنے والے عظمت خان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی اے گجرات کے 3 مقدمات میں 12 انسانی اسمگلرز کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے مقدمے میں 5 انسانی اسمگلرز کو نامزد کیا گیا۔ نامزد انسانی اسمگلرز میں آصف سنیارا، میاں عرفان، ساجد وڑائچ اور ریاست کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نامزد ملزمان میں رانا نقاش، ندیم اسلم اور محمد اسلم کے نام بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں