میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل اکبر حسین مادر پدر آزاد

ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل اکبر حسین مادر پدر آزاد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ جوہر مجید شاہ)ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل ” اکبر حسین ” مادر پدر آزاد ضلع بھر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں و چارہ سپلائی کا مکمل ٹھیکہ سنبھال لیا ” کروڑوں کی غیرقانونی وصولیوں” کا بزنس سجا لیا ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کے تمام اختیارات غیرقانونی طور پر خود سنبھال لئے ” سپریم کورٹ ” وزیر داخلہ اور کمشنر کراچی سمیت محکمہ جاتی بائی لاز کو جوتوں تلے روندھ دیا سینٹرل بھر کے پارکس مویشی منڈیوں میں تبدیل کروڑوں کی غیرقانونی وصولیوں کا بازار گرم وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ڈاکٹر عاصم ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم سمیت پولیس افسران و دیگر سب کو بھتہ دیتا ہوں میرا علاقہ میری مرضی میرا قانون کون روک سکتا ہئے اکبر حسین کا دعوی ڈسٹرکٹ سینٹرل فیڈرل بی ایریا بلاک 19 افغان پارک میں مویشی منڈی کا غیرقانونی دھندا شروع کردیا ضلع بھر میں شدید ٹریفک جام سمیت چھینا جھپٹی لوٹ مار اور شہریوں و مریضوں کی زندگیاں ” غیرقانونی وصولیوں ” کی نظر راشد منہاس روڈ سمیت اطراف میں شدید ٹریفک جام ایمبولینس و دیگر ایمرجنسی سروسز اور شہری بری طرح پھنس گئے مویشی منڈی شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی و محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کے تحت اسپورٹس اینڈ کلچرل کا شعبہ بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام امور فرائض انجام دیتا ہئے اسکا ضلعی بلدیات سے دور کا تعلق اور واسطہ نہیں ضلعی بلدیات نے اپنی حدود و اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اس محکمے کو قائم کیا جس طرح لینڈ یوٹیلایزیشن کا حق صرف بلدیہ عظمی کراچی کا ہئے مگر تمام ضلعی بلدیات نے اپنی کونسل سے غیرقانونی طور قرار داد منظور کروا کر شہر بھر کو تاراج کررکھا ہئے بالکل اسی طرح سے ضلعی بلدیات اسپورٹس اینڈ کلچرل کا غیرقانونی محکمہ بنا کر وصولیوں کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ادھر تو حیرت انگیز طور پر پارکس میں کمرشل و دیگر تقریبات نہ صرف سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی بلکہ صریح حکم عدولی بھی ہئے ادھر واضح رہے کہ وزیر داخلہ سندھ نے شہر بھر کی حدود میں محض صرف 8 مویشی منڈیوں کا اجازت نامہ جاری کیا جبکہ کمشنر کراچی نے شہر بھر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت احکامات جاری کر رکھیں ہیں مزکورہ احکامات کے برعکس ڈائریکٹر کلچرل اینڈ اسپورٹس اکبر حسین نے اپنے غیرقانونی عہدے و اختیارات کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر کو ” کیٹل و چارہ گاہ ” کالونی میں تبدیل کردیا اکبر حسین نے ” ضلع بھر کے پارکس ” سڑکیں ” فٹ پاتھوں ” کو کیٹل و چارہ مافیا کے ہاتھوں کروڑوں روپے بھتے کے عوض غیرقانونی طور پر فروخت کردیا ضلع بھر کے شہریوں معصوم بچے عورتیں بوڑھے نوجوان جوان سب کی زندگیاں کھلے عام منڈیوں کا غیرقانونی بزنس سجا کر شدید خطرے میں ڈال دی جبکہ ٹریفک جام کے عذاب نے ایک جانب سیکنڈوں کے سفر کو گھنٹوں میں تبدیل کردیا جسکے سبب شہری زہنی تنا وقت کا ضیائع اور پیٹرول ڈیزل کی مد میں کروڑوں کا نقصان چند گھنٹوں میں اٹھانے پر مجبور ہیں اکبر حسین نے ضلعے بھر میں اپنا غیرقانونی راج و سکہ جما رکھا ذرائع بتاتے ہیں کہ اکبر حسین نے حکمراں جماعت کے اوپر کے لوگوں میں میری پہنچ ہئے کا بھی دعوی کر رکھا ہئے جسکے باعث شہری خوفزدہ رہتے ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں