میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر ایکسپریس وے کراچی کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگا وزیرِ اعلیٰ سندھ

ملیر ایکسپریس وے کراچی کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگا وزیرِ اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کراچی کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ 39 کلومیٹر کا پروجیکٹ ملیر ایکسپریس وے 27 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے کا جام صادق پل تا قائدآباد کا پہلا حصہ 38 فیصد مکمل ہو چکا۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا ایک حصہ دسمبر میں کھولنے کا پروگرام ہے، قائد آباد سے کاٹھوڑ تک دوسرے حصے کا کام 15 فیصد ہو چکا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ پر 6 انٹر چینج، فلائی اوور اور 6 پل تعمیر ہوں گے، ملیر ایکسپریس وے بننے سے شارعِ فیصل پر ٹریفک کا دبا کم ہو گا اور اس کی تعمیر سے تقریبا 40 کلومیٹر فاصلہ کم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی تا ٹھٹھہ اور جامشورو کی طرف جانے والے ٹریفک کا دبا بھی کم ہو گا۔اس موقع پر وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، نو منتخب میئر مرتضی وہاب اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی روڈ کے ساتھ ملبہ پھینکنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈی سی اور ایس پی کورنگی کو آج رات سے ملبہ اٹھا کر روڈ صاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی کو روڈ کے ساتھ ملبہ پھینکنے کی اجازت نہیں ہے، جو گاڑی روڈ کے پاس ملبہ یا کچرا پھینکے اس کو تھانے میں بند کر کے اس پر کیس کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں