میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میںملوث10 سب ایجنٹ گرفتار

یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میںملوث10 سب ایجنٹ گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے اور کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا جب کہ آزاد کشمیر پولیس نے متاثرین کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 10 سب ایجنٹ گرفتار کر لیے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا تھا کہ مختلف عینی شاہدین کے مطابق کشتی پر 400 سے 750 افراد سوار تھے۔دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ لوگوں کی تلاش جاری ہے، اب تک زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 104 ہے، جس میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے یونان میں 14 جون کو ہونے والے کشتی کے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی جب کہ کل بروز پیر یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کوٹلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد ریاض مغل نے تصدیق کی کہ ڈوبنے والی کشتی پر آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 21 افراد سوار تھے جو لاپتا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 19 کا تعلق کھوئیرٹہ سے ہے اور باقی کا تعلق اس کے پڑوس میں واقع علاقے چرہوئی سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں