میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اگنی پتھ اسکیم نے بھارت میں آگ لگادی ،مظاہروں میں شدت

اگنی پتھ اسکیم نے بھارت میں آگ لگادی ،مظاہروں میں شدت

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں فوج میں 4 سال کیلئے بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ’ کے خلاف پرتشدد احتجاج کئی ریاستوں تک پھیل گیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے مسلح افواج میں بھرتی کیلئے اگنی پتھ اسکیم جاری کرنے کے بعد بھارت بھر میں احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا اور 4 روز سے جاری احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے اسکیم کے ذریعے بھرتی ہونے والوں کی عمر کی حد 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کردی ہے تاہم احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں، املاک ، بسوں اور ریل گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیاں بھی نذر آتش کیں۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا اور پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ریاستی حکام نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث 15 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔بھارتی ریاستوں تلنگانہ، مغربی بنگال، اتر پردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بھی مظاہرین نے کئی ٹرینوں کو آگ لگائی اور 100 سے زائد بس اسٹیشنوں پر پتھراؤ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی اور سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ۔اْدھر بھارتی ریلوے کے حکام نے مظاہرین کی جانب سے ٹرینوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی اور 350 سے زائد ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔دوسری جانب پرتشدد احتجاج کے بعد بھارتی حکومت نے اسکیم کے تحت 4 سال پورے کرنے والوں کیلئے پیراملٹری فورس اور آسام رائفلز میں 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔10 فیصد کوٹے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے کیا گیا تاہم اس کے اعلان کے بعد بھی اسکیم کے خلاف مظاہروں کی شدت کم نہیں ہوسکی۔ گزشتہ دنوں بھارت کی مرکزی حکومت نے اگنی پتھ کے نام سے بھارتی فورسز میں کنٹریکٹ پر 4 سال کی بھرتی اسکیم متعارف کرائی تھی۔ اس اسکیم کے تحت تینوں مسلح افواج میں ساڑھے 17 سال سے 21 سال تک کے نوجوانوں کو 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا اور ان میں سے 25 فیصد کو طویل مدت کیلئے فوج میں شامل کیا جائے گا جبکہ باقی 75 فیصد کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر پنشن کی سہولت بھی میسر نہیں ہوگی۔اس اسکیم کے خلاف احتجاج کے بعد حکومت نے عمر کی حد مزید دو سال بڑھا کر 23 سال کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں