مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال خود ان کے اپنے خلاف ہے،مریم نواز شریف
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ جون ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں۔جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے عوام سے پوچھا کہ اپنے علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اپ ڈیٹ دیں اوراپنے علاقہ کا نام لکھیں اور بتائیں کہ آپ کے علاقہ میں کتنے وقت کیلئے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔