میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امراض قلب اسپتال ، پولیس اہلکار نے نیند کی گولیاں نہ ملنے پر ڈاکٹر کو گولی مار دی

امراض قلب اسپتال ، پولیس اہلکار نے نیند کی گولیاں نہ ملنے پر ڈاکٹر کو گولی مار دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کی حدود میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ڈاکٹر شدید زخمی ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق این آئی سی وی ڈی کی ایمرجنسی میں سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات پولیس کانسٹیبلکامران نے فائرنگ کی جس سے ڈاکٹر فہد حسین زخمی ہوگئے۔واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس اہلکار نے حملہ گزشتہ شب دوسرے ڈاکٹر کی جانب سے نیند کی ادویات نہ دینے پر کیا۔ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ اس طرح کی ادویات لینا اس کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔پولیس کانسٹیبل گزشتہ پندرہ سے بیس روز سے سینے میں درد اور بخار میں مبتلا تھا جبکہ اس نے ضیاء الدین ہسپتال سے ٹیسٹ کروایا تھا جہاں اس میں ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی۔منگل کی رات کو قومی ادارہ برائے امراض قلب جہاں سیکیورٹی گارڈ نے اسے اندر جانے سے روکا اور کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل ماسک پہن کر ایس او پی پر عمل کرے۔جس کے بعد اس کی گارڈ سے بحث ہوئی بعد ازاں وہ کہیں سے ماسک کے کر ایمرجنسی میں داخل ہوا۔ایمرجنسی میں جانے کے بعد اس نے ڈاکٹر سے نیند کی گولیاں مانگیں کیونکہ وہ گذشتہ تین روز سے سویا نہیں تھا۔ادویات نہ ملنے کے بعد ملزم گھر آ گیا اور اگلے روز موٹر سائیکل پر دوبارہ اسپتال گیا اور اسی ڈاکٹر کے بارے میں پوچھا جس نے ادویات نہیں دیں۔ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ملزم نے دوسرے ڈاکٹر پر فائر کیا اور فرار ہوگیا۔ گزشتہ روز کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔صدر تھانہ پولیس نے سی ٹی ڈی اہلکار کامران کیخلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فہد کو سی ٹی ڈی اہلکار کامران نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار کامران سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ سے ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی ہوگیا تھا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا لیکن سی ٹی ڈی افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔اسپتال میں فائرنگ کرنے والا ملزم سی ٹی ڈی کا اہلکار کانسٹیبل کامران ہے۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں