میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا ‘ چینی غائب

ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا ‘ چینی غائب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی غائب ہوگئے جس کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریداری پر مجبور ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مالی مشکلات کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج دیا تھا اور پیکج کے تحت آٹے،چینی سمیت 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹیکے 20کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے۔تاہم سبسڈی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی ہی غائب ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے بھی آٹے اور چینی کی قلت کا اعتراف کرلیا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن(پاسکو) سے گندم کی خریداری آئندہ 2 دن تک ممکن ہو جائے گی اور آئندہ چند دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی یقنی بنائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں