میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان ،مدرسہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 10 طلبہ جاں بحق8 دیگرزخمی ہوگئے

افغانستان ،مدرسہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 10 طلبہ جاں بحق8 دیگرزخمی ہوگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخارمیں اسلامی مدرسہ میں مارٹر گولہ پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم10 طلبہ جاں بحق اور 8 دیگرزخمی ہوگئے جبکہ صوبہ بغلان میں طالبان نے حملہ کرکے 7افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا۔افغان اور غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار کے ضلع اشکامش میںواقع ایک اسلامی مدرسہ میں جمعرات کی صبح ایک دھماکہ ہوا جس میں 10 طلبہ جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ترجمان خلیل اللہ آسیر نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ مارٹرگولہ پھٹنے کے باعث ہوا جسے مبینہ طورپر طلبہ اندرلے کے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی طلبہ کی عمریں اٹھارہ سال سے کم تھیں۔ ادھر صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خماری کے علاقے میں گزشتہ شب مسلح طالبان نے افغان فوج کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔حکومتی ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان حملہ آوروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم کوئی تفصیل نہیں بتائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں