میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور وزارت دینے کی حامی بھر لی

عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور وزارت دینے کی حامی بھر لی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور وزارت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ر ہی ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا اور دونوں میئرز کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے ، کمیٹی دو روز میں طریقہ کار وضع کر کے وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں