میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

صدر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرقائد کے علاقے ماڑی پورمیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران صدر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، دونوں دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال پہنچادی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دونوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولیشن آرمی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد سامان میں ڈائنامائٹ اسٹک، دو ٹی ٹی پستول، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول شامل ہے جب کہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم اللہ ڈنو صدر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کا ہلاک ساتھی نواب ممکنہ طور پر سہولت کار تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد اللہ ڈنو نے صدر دھماکے میں بارودی مواد سے لیس سائیکل کھڑی کی تھی۔اللہ ڈنو کو ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کرنے والی فوٹیج میں شناخت کیا گیا۔اللہ ڈنو ہی بارود سے بھری سائیکل صدر لایا تھا اور ریموٹ سے دھماکا کیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد اللہ ڈنو اور نواب کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق حساس ادارے کی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کرنا چاہا تو مقابلہ ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں