جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں شہدا اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم پھر مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ پاکستان میں رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں۔ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔شھدا کے فیملیز کی دیکھ بھال جو انشا اللہ ہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک والداور والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دنیا میں زندہ ہیں ان کا بچہ ان کی نظر کے سامنے ضرور روز آئے گا، روز ان کو یاد آئے گا۔ ایک بیوہ جس کا خاوند اس کے ہاتھ سے چلا گیا اور وہ بچے جن کے سر سے باپ کی شفقت اٹھ گئی ہے، ان کو بھی اس کی کمی ضرور محسوس ہو گی اور اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ، کیا سیلاب ہو، کیا طوفان ہو، کیازلزلہ ہو یا کووڈہو۔ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔ یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ ہر جگہ آپ کو ملے گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کیلئے قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان شہدا کی وجہ سے محفوظ ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن ہے، ہمارے اصل ہیروز شہدا اور غازی ہیں، افسروں، جوانوں کی قربانی کی وجہ سے پاکستان میں ہم آرام سے سوتے ہیں، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رہتی دنیا تک شہدا کا نام چمکتا رہے گا، شہید کا قطرہ گرنے سے پہلے اس کی بخشش ہوجاتی ہے اس سے قبل جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب کا انعقاد ہوا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ شہداء کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی، 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور تیس سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینئر فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کی فیملیز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔