میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے چارسالہ دورمیں غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، فضل الرحمن

عمران خان نے چارسالہ دورمیں غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، فضل الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی چارسالہ بدترین کارکردگی ایک ماہ قبل بننے والی حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، وطن عزیز تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ماضی کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہوگا،وہ مرکزی علماء کونسل پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگوکررہے تھے ،جس نے چیئرمین مولانا زاہد محمود قاسمی کی قیادت میںمولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،وفد میں مرکزی وائس چیئرمین پیرجی خالد محمود قاسمی، جنرل سیکرٹری مولانا شاہ نواز فاروقی، سینئر صوبائی نائب صدر پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی، جنرل سیکرٹری حافظ مقبول احمد اور صاحبزادہ حسین احمد قاسمی شامل تھے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی اور دیگر قائدین نے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال اور مذہبی جماعتوں کی آئندہ کی حکمت عملی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکمران اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وطن عزیز تاریخ کے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ماضی کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں ملکی معیشت سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیا غریب آدمی کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا سابقہ حکومت کی چارسالہ بدترین کارکردگی ایک ماہ قبل بننے والی حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی موجودہ حکومت اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے الیکشن کب ہونگے اسکا فیصلہ عمران خان نے نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی حلیف جماعتوں کے قائدین نے کرنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں