میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے مارکیٹیں اور کاروبار ہفتہ، اتوار کو بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے مارکیٹیں اور کاروبار ہفتہ، اتوار کو بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ، اتوار کو بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔ پیر کو سپریم کورٹ نے کرونا وائرس از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ اتوار کو بند کرنا آ ئین کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے کہاکہ پنجاب اور اسلام آباد شاپنگ مالز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں،سندھ میں شاپنگ مالز بند رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ تی۔عدالت نے کہاکہ سندھ شاپنگ مالز کھولنے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرے ،اجازت کے بعد صوبے شاپنگ مالز کھولنے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ عدالت نے کہاکہ تمام وسائل صرف کرونا پر خرچ نہ کئے جائیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں وسائل خرچ کرنے سے متعلق اپنا موقف دیں۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ پاکستان میں کرونا اتنا سنگین نہیں جتنی رقم خرچ کی جا رہی ہے ،کرونا سے زائد سالانہ اموات دیگر امراض سے ہوتی ہیں۔عدالت نے کہاکہ این ڈی ایم اے اربوں روپے کرونا سے متعلق خریداری پر خرچ کر رہا ہے ،اگر کاروبار اور صنعتیں طویل عرصے تک بند رہیں تو ان کا دوبارہ بحال ہونا مشکوک ہوجائے گا۔ تحریری حکم میں کہاگیاکہ کاروبار اور صنعتیں بحال نہ ہونے سے لاکھووں ورکرز سڑکوں پر ہونگے ،اتنی بڑی تباہی کو حکومت کے لیے ڈیل کرنا نا ممکن ہوجائے گا۔تحریری حکم میں کہاگیاکہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں ہے ،نہیں سمجھ آتی اتنا پیسہ کیوں خرچ کیا جارہا ہے ۔تحریری حکم میں کہاگیاکہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ پر اٹارنی جنرل اور متعلقہ حکام کا موقف سننا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں