میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

خیبر پختونخوا میں وبائی امراض کنٹرول ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ ہوگیا جس کے تحت قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔آرڈیننس کے مطابق کورونا کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکے گا، مالک مکان کرائے دار کو نہیں نکالے گا جبکہ 80 گز کے مکان کا پانی کا بل نہیں لیا جائے گا۔آرڈیننس کے مطابق کورونا کے متاثرین اپنی ہسٹری اور جن افراد سے ملیوہ دینے کے پابند ہوں گے ، کوئی بھی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے نہیں نکالے گا ، 800 اسکوائر فٹ والے فلیٹ کے مالک بھی پانی کے بل سے مستثنیٰ ہوں گے ۔خیال رہے کہ کے پی میں کورونا وائرس سے اب تک 6230 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 334 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں