میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے 19 مئی سے مزید سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان کردیاہے اس سے قبل حکومت سندھ نے 11 مئی کومختلف سرکاری محکموں کے 9 دفاترکھولنے کا اعلان کیا تھا۔سندھ حکومت کے تحت جن محکموں کے دفاترکھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کالج ایجوکیشن، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹورازم، ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ ود ڈس ایبیلٹیز، فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، ہیومین سیٹلمنٹ اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ ڈپارٹمنٹ، انٹرپراونشل کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، مائینز اینڈ منرل، پاپولیشن، اسکول ایجوکیشن اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں حکومت سندھ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کم سے کم اور صرف ضروری اسٹاف کو بلوایا جاسکے گا دفاتر میں کووڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری سندھ نے دفاتر19 مئی سے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں