میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ، وفاقی حکومت کا بدھ سے ٹرینیں چلانے کااعلان

سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ، وفاقی حکومت کا بدھ سے ٹرینیں چلانے کااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کورونا از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے ،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ، کورونا وباء سے بچنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا،شاپنگ مالز اور بازاروں میں سماجی فاصلوں پر عمل یقینی بنائیں، کورونا ہمارے کنٹرول میں ہے ،،مطلب یہ نہیں کہ وباختم ہوگئی ہے ،آنیوالے وقت کیلئے تیاررہناچاہیے ،صحت کاسسٹم بہترہوناچاہیے ۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ 20مئی سے ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ریلوے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کو ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے انڈسٹری کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے ،عید کی چھٹیوں کے دوران بھی انڈسٹری چلانے کی اجازت ہو گی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا وباء سے بچنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ملک کے اندر بھی کورونا حفاظتی لباس کی پروڈکشن شروع ہو چکی ہے ،شاپنگ مالز اور بازاروں میں سماجی فاصلوں پر عمل یقینی بنائیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ بھوک کا بھی مقابلہ کرنا ہے ۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ کوروناسے بے روزگارافراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں