میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا بجٹ موجودہ معاشی حالات کے مطابق ہوگا، حفیظ شیخ

نیا بجٹ موجودہ معاشی حالات کے مطابق ہوگا، حفیظ شیخ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ کے تناظر میں حالات، مواقع اور چیلنجز کا موثر تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ، نیا بجٹ موجودہ معاشی حالات کے مطابق ہوگا، معیشت کے اسٹرکچرل مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ پیر کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میںٹیکسوں کے نظام میں بہتری کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ٹیکس امور کے ماہر ڈاکٹر اکرام الحق نے ڈیٹا کے موئثر حصول اور مرتب کرنے پر بریفننگ دی ۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ ملک میں ٹیکس وصولیوں کے نظام میں مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ نئے بجٹ کے تناظر میں حالات، مواقع اور چیلنجز کا موثر تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ۔مشیر خزانہ نے کہاکہ نیا بجٹ موجودہ معاشی حالات کے مطابق ہوگا، معیشت کے اسٹرکچرل مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید، سیکرٹری خزانہ نوید کامران ، سابق سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود نے شرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں