
کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی، نان چپاتی کے نئے نرخ مقرر
ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اپریل ۲۰۲۵
شیئر کریں
ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17روپے کمی کے بعد 66روپے فی کلو مقرر
کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے ۔کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی کی گئی ہے ۔ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے فی کلو مقرر ہے ، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 78روپے کلو مقرر ہے ۔ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو مقرر ہے ، جبکہ ریٹیل میں چکی آٹے کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 90 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔