سندھ بلڈنگ، ڈی ڈی شہزاد کھوکھر نے عدالتی احکامات رد کردیے
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عدالتی حکم عدولی کے مرتکب افسران سے متعلق ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے ، ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات میںملوث بلڈر مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے بدعنوان افسران کی سرپرستی میں انہیںسہولت فراہم کی جارہی ہے ، غیرقانونی تعمیرات سے متعلق عدالتی احکامات کو کسی خاطر میں لائے بغیر ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر نے خلاف ضابطہ تعمیرات کی مد میں بلڈروں سے خطیر رقم اینٹھنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ کمزور بنیاد والی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر ہورہی ہیں ، جن سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ، ذرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 پلاٹ نمبر3H12/41 ،3H5/33 ،3H8/6 ِاور 3D19/2 پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں ، جس کے پس پردہ ریحان الائچی سسٹم ہے ۔