میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری میں جرائم پیشہ افراد کاراج ، موٹر سائیکلوں، پانی کی موٹریں چوری میں اضافہ

لیاری میں جرائم پیشہ افراد کاراج ، موٹر سائیکلوں، پانی کی موٹریں چوری میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیاری کلری تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کاراج علاقے میں موٹر سائیکلوں اور پانی کی موٹریں چوری میں اضافہ علاقہ مکین اذیت کا شکار پولیس نام تفصلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود لیاری کے علاقے ہنگورا آباد ،مندرہ پاڑہ ، جمعہ بلوچ روڈ، سیلمان آزاد روڈ ، غوشیہ روڈ ، تاج مسجد روڈ ، حنفیہ مسجد روڈ ، آگرہ تاج کلونی میں موٹر سائیکلوں اور پانی کی موٹروں کی چوری میں اضافہ ہوگیا ہے صحافی بھی غیر محفوظ کراچی پریس کلب کے ممبر فوٹو جرنلسٹ محمد سلطان چاکی سومرو کی کاواساکی چائنا ماڈل 2009 کے ای ایف 2048 غوشیہ روڈ کچھی مارکیٹ عمر خطاب بلڈنگ کلری گھر کے نیچے سے چوری ہوگئی ہے علاقہ میکن آئے دن اپنی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں علاقے میں مینشات کے عادی افراد اور جواریوں کی علاقہ آماجگاہ بنا ہوا ہے پولیس جس کے بنیادی فرائض میں امن و امان بحال رکھنا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت اول و آخر اس کے فرائض کا جزواول ہے وہ غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے یا پھر مالی معاملات کو ہی اپنے محکمہ اور اپنے اختیارات کو ذریعہ قرار دے کر جرائم پیشہ افراد سے مک مکا کر لیتی ہے لیاری پولیس کلری کے علاقے میں کرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے علاقہ میکن اذیت کاشکار ہیں علاقہ میکنیوں نے آجی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ ہے کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں