آئی ایم ایف پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے نمائندے جہاد آزور نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاد آزور کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حجم سے زیادہ اصلاحات کا پیکیج اہم ہے۔ اس مرحلے پر اصلاحات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ترقی کی مکمل صلاحیت کی فراہمی کیلیے اصلاحاتی ڈھانچے کو دگنا کرنا اہم ہے۔