میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

حج 2024کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 9مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہیگا، ملک بھر کے 8ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان ائیرپورٹس پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا۔کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہو گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت 3نجی ائیرلائن حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل 30 اپریل سے حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69ہزار 500عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں