اداروں کیلئے غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے ،چیف سیکریٹری
شیئر کریں
واٹر کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہے ہیں، سید آصف حیدر شاہ، 138 بند آر او پلانٹس فعال کردیئے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش نظر منصوبہ بندی کرنی ہوگی، چیف سیکرٹری سندھ کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں دادو میں صاف پانی پر دائر درخواست کی سماعت پر پہنچے، سماعت کے بعد عدالتی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ معزز عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل کررہے ہیں، سفارشات میں کچھ اقدامات مڈ ٹرم، کچھ لانگ ٹرم اور کچھ شارٹ ٹرم ہیں، صوبے میں واٹر کمیشن کی سفارشات پر 60 فیصد پر عمل ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث سفارشات پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا کچھ تاخیر ہورہی ہے، عدالتی کے احکامات کے تحت ہر تین ماہ بعد رپورٹ عدالت میں پیش کرینگے، سندھ میں تین ہفتوں کے دوران 138 بند آر او پلانٹس فعال کئے گئے ہیں، آبپاشی کی کچھ اسکیمیں ایسی ہیں جن میں بہت فنڈز درکار ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے غیر معمولی بارشیں ہورہی ہیں، غیر معمولی بارشوں نے خلیج ممالک میں بھی نظام مفلوج کریا ہے،، موسمیاتی خطے کے اعتبار سے پاکستانمیں زیادہ اثرات مرتب ہونگے، حالیہ متوقع بارشوں کے دوران اداروں کو کام کرنا ہوگا، اداروں کیلئے غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے ۔