میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے کیخلاف ہے۔ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیر آئینی قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔الیکشن کمیشن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیر سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں