حکومتی اتحادیوں میں پھوٹ ، مولانا فضل الرحمن نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
شیئر کریں
وفاقی کابینہ کی حلف برداری ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل یا پرسوں ہوگی، صدر عارف علوی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اوراتحادیوں میں معاملات الجھ گئے، وزارتوں کی تقسیم پرحکومت اوراتحادی جماعتوں میں معاملات کھٹائی کاشکارہیںقومی وطن پارٹی نے وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، وزیراعظم آفس نے کابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔ اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔