میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو سول اسپتال کا ایمرجنسی وارڈمیدانِ جنگ میں تبدیل

دادو سول اسپتال کا ایمرجنسی وارڈمیدانِ جنگ میں تبدیل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

دادو میں سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دو گروہوں میں تصادم کے باعث اسپتال میدانِ جنگ بن گیا، چار افراد زخمی ہوگئے۔گائوں ہیتم جتوئی میں پلاٹ کے تنازعے پر جتوئی اور پہنور برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ہوگیا۔ تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کے سول اسپتال پہنچنے پر مخالف گروپ کے افراد بھی پہنچ گئے۔ سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے دونوں گروہوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔دونوں گروہوں کے درمیان لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا اور یوں علاقہ جنگ کا میدان بن گیا۔مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تصادم کے دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار غائب رہے۔ دونوں گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں