میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکن شہری قتل،6 مجرمان کو سزائے موت، 7 کو عمرقیدکا حکم

سری لنکن شہری قتل،6 مجرمان کو سزائے موت، 7 کو عمرقیدکا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 6 مجرمان کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قتل میں گواہان اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداددہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی گوجرانوالہ نے 6 مجرمان کو سزائے موت اور 7 کو عمرقیدکی سزا سنائی ہے جب کہ 76 مجرمان کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔پریانتھاکمارا کو فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا۔ 55 مجرمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز کو چالان کا حصہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے سری لنکن جنرل مینیجر پریانتھا کمارا فیکٹری ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے کیس میں متعدد ملزام کو گرفتار کیا اور ابتدائی چالان میں 85 ملزمان کونامزد کیا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔جنوری میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی، عدنان نامی ملزم نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کی تھی۔فروری کے مہینے میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی اور اس وقت کی پنجاب حکومت نے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں ہی کوٹ لکھپت جیل کے اندر کرنے کا فیصلہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں