حساس ادارے متحرک ،متحدہ لندن کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی
شیئر کریں
(رپورٹ: شعیب مختار) بانی متحدہ کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی ہٹانے سے متعلق چلائی جانے والی خصوصی مہم کے اثرات کراچی پر پڑنے لگے نا معلوم افراد کی جانب سے مختلف مقامات پروال چاکنگ کر دی گئی، حساس ادارے متحرک ہو گئے، متحدہ لندن کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کی جانب سے16اپریل سے پارٹی کی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جو 22اپریل تک جاری رہے گی۔ اس ضمن میں کارکنوں کو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ وال چاکنگ کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں جس کے تحت رات گئے نا معلوم افراد کی جانب سے شہر قائد سمیت مختلف شہروں میں بانی متحدہ کے حق میں وال چاکنگ کرنے کو ضروری قرار دیا گیا ہے، تمام تر صورتحال سامنے آ نے پر حساس ادارے متحرک ہو گئے ہیں، نیز ان کی جانب سے وال چاکنگ کرنے والوں کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہیں کسی بھی شخص کے بانی متحدہ سے تانے بانے جڑنے پر اسے نہ صرف فوری حراست میں لیا جائے گا بلکہ ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔