میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدر آباد میں معمولی بارش راستے، گلیاں، محلے تالاب بن گئے

حیدر آباد میں معمولی بارش راستے، گلیاں، محلے تالاب بن گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) معمولی بارش نے حیدرآباد کو ڈبو دیا، راستے، گلیاں، محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، شہباز بلڈنگ بھی پانی کے گھیرے میں آگئی، ضلعی انتظامیہ غائب، بجلی بھی غائب، شہر میں معمولات زندگی مفلوج ہو گئی، لوگ گھروں میں محصور، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں معمولی بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا ہے،گزشتہ شام آندھی طوفان کے ساتھ مون سون کی پہلی بارش نے ہی شہر کا نظام درہم برہم کردیا، کچھ ہی دیر چلنے والے معمولی بارش کے باعث قاسم آباد، لطیف آباد اور سٹی کے محلے، گلیاں و روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور رات گئے تک ضلع انتظامیہ سمیت آب نکاسی کے متعلقہ محکموں کا عملہ و مشینری غائب رہی،کمشنر، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر سمیت سینکڑوں محکموں کے دفاتر والی اہم عمارت شہباز بلڈنگ میں بھی پانی جمع ہوگیا، جبکہ شہباز بلڈنگ کے سامنے سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، شہر کے اہم سڑکیں ٹھنڈی سڑک، وادہو واہ، لطیف آباد، گل سینٹر، قاسم چوک، سٹیزن کالونی، گلستان سجاد، شورا گوٹھ سمیت سینکڑوں سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ بارش شروع ہوتی ہی بجلی غائب ہوگئی، جو رات دیر تک بحال نہ ہوسکی تھی، بجلی کے لمبے بریک ڈاؤن اور پانی شہر بھر میں جمع پانی نے معمولات زندگی مفلوج کردی، جبکہ افسران غائب رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں