وفاقی ترقیاتی منصوبے، 522 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری
شیئر کریں
رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 522 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارتِ منصوبہ بندی نے اس حوالے سے 17 اپریل تک پی ایس ڈی پی سے فنڈز کی منظوری کی تفصیلات جاری کر دیں۔وزارتِ منصوبہ بندی کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 701 ارب روپے ہے ۔وزارت ِمنصوبہ بندی کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 229 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارتِ منصوبہ بندی نے بتایا کہ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 71 ارب 55 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارتِ منصوبہ بندی نے بتایا کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے منصوبوں کے لیے مختص سوا 11 ارب میں سے 8 ارب 36 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی ہے ۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 27 ارب روپے جبکہ وفاقی وزارتِ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 3 ارب 66 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کے لیے 154 ارب روپے ، این ٹی ڈی سی اور پیپکو منصوبوں کے لیے 16 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔