میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر میں ٹینکروں سے آئل چوری ،ٹرمینل گیٹ پرآگ بھڑ ک گئی

ملیر میں ٹینکروں سے آئل چوری ،ٹرمینل گیٹ پرآگ بھڑ ک گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پورٹ قاسم ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل بڑی تباہی سے بچ گیا، آگ آئل چوری کرنے والوں کی دکان میں لگی، ویجیلنس آفیسر پی ایس او ، تیل چوروں کے خلاف پولیس کو متعدد بار تحریری مراسلہ جاری کیا لیکن کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر پورٹ قاسم کی حدود میں واقع ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے گیٹ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی آئل ٹرمینل قریب ہونے کی وجہ سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے گیٹ پر پٹرول اور ڈیزل کے ٹینکر کھڑے ہونے کے باعث انتظامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ طلب کرلئے اور آگ پر قابو پا لیا واضح رہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے بیرونی گیٹ کے سامنے ایک عرصے سے پٹرول و ڈیزل سے بھرے ٹینکروں سے آئل چوری کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل(ZOT) کے بیرونی گیٹ کے سامنے تیل چور مافیا کا نیٹ ورک قائم ہے ، ٹرمینل سے نکلنے والے پٹرول و ڈیزل سے بھرے ٹینکروں سے آئل چوری کیا جاتا ہے ، چوری شدہ پٹرول و ڈیزل 12 سو سے 15 سو لٹر کی ٹینکوں میں بھر کر سوزوکیوں کے ذریعے ضلع ملیر کے مختلف پٹرول پمپوں اور غیرقانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں پر سپلائی کیا جاتا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ کچھ ٹینکرز ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل سے نکلنے کے بعد تھانہ اسٹیل ٹاون کی حدود مین نیشنل ہائی وے سومار گوٹھ میں واقع ڈمپنگ پوائنٹ میں جاتے ہیں ، اس مد میں پولیس ودیگر ذمہ دار اداروں کے کرپٹ عناصر کو ہفتہ وار لاکھوں روپے رشوت وصول ہوتی ہے ، سومار گوٹھ میں پٹرول و ڈیزل کے ٹینکروں سے ڈرائیورز کی ملی بھگت سے پٹرول و ڈیزل چوری کرکے لنک روڈ،دھابیجی اور ٹھٹھہ تک غیرقانونی طریقے سے سپلائی دی جاتی ہے ، ذرائع کے مطابق تیل چور مافیا کے خلاف پاکستان سندھ رینجرز بھی سرگرم ہے ، تقریباً3 روز قبل رانا مقبول نامی آئل چور کے ڈمپنگ پوائنٹ پر کارروائی کرکے ڈمپنگ پوائنٹ بند کروادیا گیا تھا ، اس سلسلے میں ویجیلنس آفیسر پی ایس او کا کہنا تھا کہ آگ آئل چوری کرنے والوں کی دکان میں لگی ہے تیل چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے پولیس کو متعدد بار تحریری مراسلہ جاری کیا ہے لیکن آئل ٹرمینل کے گیٹ کے سامنے غیر قانونی تیل چوری کرنے والے عناصر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں