میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی کابینہ ، نظام پرانا،سندھ سرکار میں سسٹم اثرا نداز ہونا شروع

نئی کابینہ ، نظام پرانا،سندھ سرکار میں سسٹم اثرا نداز ہونا شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی حکومت سندھ سسٹم کی راستے پر ، سیکریٹری آبپاشی ڈاکٹر کاظم جتوئی کو کچھ گھنٹے میں فارغ کر کے سسٹم کے چیف انجینئر ظریف کھیڑو کو سیکریٹری آبپاشی تعینات کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور ان کی نئی کابینہ نے حلف لینے کے بعد پرانے کام شروع کر دیے ہیں ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر کاظم جتوئی کو سیکریٹری آبپاشی، زاہد عباسی کو سیکریٹری تعلیم ، خالد حیدر شاہ کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات ، رفیق برڑو کو سیکریٹری زراعت ، فرحت جونیجو کو چیئرمین اینٹی کرپشن ، بقا اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، فیاض جتوئی کو سیکریٹری خزانہ اور اعجاز شاہ کو سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات کیا گیا لیکن وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی حکومت سسٹم کے سامنے ڈھیر ہو گئی اور تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر 24 گھنٹے بھی نہیں رہ سکی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کچھ گھنٹے گذرنے کے بعد ڈاکٹر کاظم جتوئی کی سیکریٹری آبپاشی کے طور پر تعیناتی واپس لے لی اور چیف انجینئر گریڈ 20 کے افسر ظریف اقبال کھیڑو کو نیا سیکریٹری آبپاشی تعینات کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایری گیشن میں ظریف اقبال کھیڑو سسٹم کے مضبوط افسر کے طور مشہور ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں