میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایگری کلچر ایکسٹینشن ونگ کیخلاف اینٹی کرپشن تحقیقات شروع

ایگری کلچر ایکسٹینشن ونگ کیخلاف اینٹی کرپشن تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، اینٹی کرپشن نے ایگریکلچر ایکسٹینشن کے خلاف تحقیقات شروع کردی، اینٹی کرپشن نے زرعی ادویات کی کمپنیوں، رجسٹریشن سمیت دیگر تفصیلات اکھٹا کرنا شروع کردی، سابق ایگریکلچر افسر کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل نے سسٹم بشیر پیرزادہ نامی افسر کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد نے محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، سابق ایگریکلچر افسر کی جانب سے ایگریکلچر ایکسٹینشن میں غیرقانونی و غیر معیاری ادویات، رجسٹریشن، پراجیکٹس کی مد میں اربوں روپے کے گھپلوں سمیت دیگر معاملات پر درخواست دائر کی تھی، اینٹی کرپشن نے درخواست گزار کا ابتدائی بیان رکارڈ کرتے ہوئے زرعی ادویات کی کمپنیوں رجسٹریشن سمیت دیگر تفصیلات اکھٹا کرنا شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر جنرل کو لیٹر لکھ تفصیلات طلب کرلی ہیں، دوسری جانب کچھ ڈیڑھ ماہ قبل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے والے منیر جمانی نے سابق ڈی جی ہدایت اللہ چھجڑو کا سسٹم برقرار رکھتے ہوئے بشیر پیرزادہ نامی افسر کا سسٹم سرغنہ مقرر کردیا ہے جس نے وصولیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق سسٹم اعلیٰ افسران و سیاسی شخصیات کے نام پر وصولیاں کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق ایک رٹائرڈ ایگریکلچر افسر کو بھی سسٹم کا حصہ بنایا گیا جو کہ کراچی میں تعینات تھا، رٹائرڈ افسر کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں