میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوبز میں آئی تو سب نے ناک کی سرجری کا مشورہ دیا ، ماہرہ خان

شوبز میں آئی تو سب نے ناک کی سرجری کا مشورہ دیا ، ماہرہ خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پاکستان شوبز میں قدم رکھا تو انڈسٹری کے لوگوں نے انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں ماہرہ نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔نشست کے دوران میزبا ن معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سوال کیا کہ اْن میں اور شاہ رْخ خان میں سوائے ناک کے کیا ایک جیسا ہے؟جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو لوگوں نے سب سے پہلے انہیں مشورہ دیا کہ ناک کی سرجری کروا لو۔تاہم ماہرہ نے اس مشورے پر عمل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’کہا کہ کبھی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ۔‘


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں