میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ،طریقہ کار اطمینان بخش ہے، امریکی عسکری قیادت

پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ،طریقہ کار اطمینان بخش ہے، امریکی عسکری قیادت

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیک ایرک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہر پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔پاکستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔ یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیا،جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں